ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آپ کے قلب اورخون کے نظام کوفضائی آلودگی نقصان پہنچا سکتی ہے :ماہر

آپ کے قلب اورخون کے نظام کوفضائی آلودگی نقصان پہنچا سکتی ہے :ماہر

Wed, 28 Sep 2016 17:34:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ورلڈ ہارٹ ڈے کے ایک دن پہلے ایک امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر نے آگاہ کیا ہے کہ فضائی آلودگی ہمارے دل اورخون کے نظام کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے امراض قلب کی روک تھام سے متعلق اقدامات بھی بتایا ۔نئی دہلی میں فورٹس اسکارٹس ہارٹ انسٹی ٹیو ٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور کارڈیولاجی شعبہ کے ڈین ڈاکٹر اوپیندر کول نے کہا کہ طبی مطالعے سے یہ پتہ چلا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے اور دل سے متعلق دیگر بیماریاں ہو سکتی ہیں۔دھواں اورکہرے میں پائے جانے والے بہت چھوٹے ذرات ان بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔29؍ستمبر کو عالمی ہارٹ ڈے ہے اور اس سے ایک دن پہلے کول نے کہاکہ یہ ذرات پھیپھڑوں کے ذریعے سے انسان کے اندر چلے جاتے ہیں اور سانس لینے سے متعلق کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹے چھوٹے ذرات پھیپھڑوں کے ذریعے سے انسان کے خون میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ کلوٹنگ اور دل و دماغ کے شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے اور دماغی حملہ کا خطرہ رہتا ہے۔کل شائع ہوئی ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں فضائی آلودگی سالانہ تقریبا 8 لاکھ لوگوں کی جان لے رہی ہے۔کول نے کہا کہ جن لوگوں کی عمر 45سال سے زیادہ ہے یا جن کے خاندان میں دل کی بیماری کی تاریخ رہی ہو اور جو ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس میں مبتلا ہیں یا جسمانی طور پر معذور اور تمباکو نوشی کرنے والے ہوں، انہیں فضائی آلودگی کی وجہ سے دل سے متعلق بیماریوں کا شکار بننے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔


Share: